Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی سلامتی کی نئی پالیسی کی رونمائی، ایران کے ساتھ وسیع تعلقات کا خواہاں

پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

حکومت پاکستان نے ملک کی قومی سلامتی کی نئی پالیسی کے ویژن کی رونمائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے۔

ارنا کے مطابق، جمعے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کے دفتر کے مخصوص ہال میں ملک کی نئی قومی سلامتی کی پالیسی کے ویژن کی رونمائی کا پروگرام منعقد کیا۔

اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق، اس نئے اسٹریٹیجک منصوبے میں اس بات کا ذکر ہے کہ تہران و اسلام آباد مذہبی اشتراکات اور تاریخی تعلقات کے پس منظر میں مشترکہ سرحد کے انتظامی امور اور خطے میں صلح و ثبات میں مشارکت کو مشترکہ مفادت کے تحت جاری رکھیں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس اجلاس میں سرگرم اقتصادی سفارتکاری کے ذریعے خطے میں صلح و ثبات کے حصول کو اپنے ملک کی خارجہ پالیسی اور فوجی طاقت کا سب سے اہم ہدف قرار دیا۔

 

 

ٹیگس