Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی ایران کے حالات پر گہری نظر

پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد، ایران کی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایران، پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ایران میں امن و استحکام برقرار رہے گا اور پاکستان صورت حال کے پر امن حل کے لئے تمام کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ایران کو ایک برادر دوست ملک کے طور پر پر امن مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں۔

 

ٹیگس