Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • برادر ہمسایہ ملک کے خلاف سامراجی طاقتیں سرگرم ، ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلایا جائے ، محمود خان اچکزئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال خصوصاً مشرق وسطی میں بحرانی کیفیت پر پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سحرنیوز/پاکستان:  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف سامراجی و استعماری قوتیں گھیرا تنگ کر رہی ہیں اور مغربی میڈیا کے توسط سے ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس کو بنیاد بنا کرایران کی خودمختاری پر ضرب لگائی جا سکتی ہے-

اس صورت حال پر پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان یہ تجویز کرتی ہے کہ حکومت اِس ممکنہ بحرانی کیفیت کی سنجیدگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اور اُس کے خطہ پر اثرات کے حوالہ سے ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلائے تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اجلاس میں کہا گیا کہ جنگِ عظیم دوم کے بعد کا انٹرنیشل آرڈر زوال پذیر ہے، جہاں اسرائیلی جارحیت ، فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور لاطینی امریکا میں انٹرنیشنل قوانین کی دھجیاں بکھیر دیگئیں ، وہیں اقوام متحدہ کو بھی بے معنی کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس