Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کا حکم

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی اپنے وکیل کے ہمراہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی اچھا کام ہے یہ اور بات ہے کہ اس کی ابتدا حکمران پی ٹی آئی نے کی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ میں بعض خامیوں کی جانب سے توجہ دلائی اور انہیں درست کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ بھی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔ انھوں نے بتایا کہ ایک رکن کے ریٹائرمنٹ کے باعث کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے جس پر چیف الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی از سر نو تشکیل کا حکم دیا اور سماعت یکم فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد درخواست گزار اکبر ایس بابر نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کا کوئی بھی حصہ خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

ٹیگس