پاکستان سپر لیگ ۲۰۲۲ کا کراچی میں آغاز
پاکستان سپر لیگ دو ہزار بائیس کا آج جمعرات سے کراچی میں آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی میں پاکستان سپر لیگ دو ہزار بائیس کے لئے پانچ ہزار چھے سو پچاس سیکورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں، ایس ایس یو، کے ایک ہزار دو سو کمانڈوز بھی شامل ہیں ۔
ٹریفک پولیس کے ایک ہزار پانچ سو اہلکاروں کی خدمات کھیل کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کے لئے حاصل کی گئی ہیں جبکہ میچوں کی فضائی نگرانی کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
جمعرات سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ دو ہزار بائیس کے میچوں کے دوران گراؤنڈ جانے والے شائقین کو، شٹل سروس کےذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پہلا میچ آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان جاری ہے۔
این سی او سی، کی ہدایات کے مطابق کراچی میں پچیس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے لیکن اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔