اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش
پاکستان میں حکومت مخالف اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوششیں تیز کر دیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ظہرانے پر مدعو کر لیا۔
شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے انضمام، ان ہاؤس تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو طہرانے پر مدعو کیا ہے تاہم ان جماعتوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کے پیش نظر اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اس ظہرانے میں شرکت کریں گے اور اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔