پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں مسلسل کمی
Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں مسلسل کمی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار آٹھ سو چوہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا اور اسی مدت کے دوران پانچ ہزار سات سو چھیاسٹھ مریض شفایاب ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تیس مریض جان کی بازی ہار گئے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چودہ لاکھ انسٹھ ہزار سات سو تہتر ہوچکی ہے جن میں سے انتس ہزار چار سو اٹھتر لقمہ اجل بن چکے ہیں، تیرہ لاکھ انتالیس ہزارچار سو اٹھانوے کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور نوے ہزار سات سو ستانوے کورونا کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ کے مراکز اور اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں ۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے ایک ہزار چھے سو اکیاسی کی حالت تشویشناک بتائی گئ ہے۔
پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں کراچی میں مریضوں کی شرح جو چالیس فیصد تک پہنچ گئی تھی ، کم ہوکے بارہ اعشاریہ صفر دو فیصد ہوگئی ہے لیکن پشاور میں کورونا کے مریضوں کی شرح بیس فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔