Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور  ٹوٹا

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور بہت حد تک ٹوٹ گیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو ہزار سات سو ننانوے افراد متاثر ہوئے اور چار ہزار سات سو چھیاسی، افراد شفایاب ہوئے ۔
اس دوران کورونا کے مزید سینتیس مریض دم توڑ گئے ۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد انتیس ہزار پانچ سو ترپن ہوگئی ہے جبکہ چودہ لاکھ پینسٹھ ہزار، متاثرین میں سے، تیرہ لاکھ انچاس ہزار ایک سو نواسی افراد، کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسپتالوں ، قرنطینہ مراکز اور اپنے گھروں میں، اب بھی کورونا کے ستاسی ہزار ایک سو اڑسٹھ مریض، زیر علاج ہیں جن میں سے ایک ہزار چھے سو اڑسٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس