Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورت حال

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹ چکا ہے لیکن اومیکرون کے نئے ویرینٹ اے بی ٹو کے جلدہی پہنچ جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار چار سو اٹھانوے نئے کورونا مریضوں اور انتالیس اموات کا اندراج کیا گیا۔ پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران پانچ ہزار سات سو اکسٹھ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے بیاسی ہزار تین سو اڑسٹھ رہ گئی ہے جن میں سے ایک ہزار چھے سو ترسٹھ افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب اومیکرون کے ذیلی ویرینٹ اے بی ٹو کے پاکستان میں جلد پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
کورونا کی سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن، ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا ذیلی ویریئنٹ اے بی ٹو انہتر ملکوں میں پہنچ چکا ہے اور اس کے جلد ہی پاکستان پہنچ جانے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس