Feb ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran

ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں جامعہ عروة الوثقی میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر 300 کے قریب طلبہ نے اسلامی انقلاب کا قومی ترانہ « بهمن خونین جاویدان» جو فارسی زبان میں ہے پڑھا جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کل اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ  منعقد ہوئیں۔

 

ٹیگس