Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ کی جانے والی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اور نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ ان کا ملک کورونا فری ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے پیش نظر تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگرچہ وبا پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے تاہم کورونا کے معاملات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور ویکسینیشن کا تناسب ستر فی صد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے ساڑھے سترہ ہزار سے زائد مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ چودہ لاکھ بہتر ہزار سے زائد مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد تین ہزار تین سو سترہ بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس