Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل ، عام انتخابات کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے  اب سے تھوڑی دیر قبل پاکستانی قومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے پلانٹ کی گئی سازش کو اسپیکر نے آج مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوا۔

تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور خصوصا ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شہر اقتدار میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کردی گئی ہے، علاوہ ازیں میٹرو بس سروس کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹیگس