Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا

پاکستان میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیر کو ہوگا۔

پاکستان میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے، قومی اسمبلی میں پیر کو ووٹنگ ہوگی۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے دن کے گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا لیکن بعد میں اجلاس کا وقت دن کے دو بجے کردیا گیا ۔
رپورٹوں کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر میان شہباز شریف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کی حکومت کو گرانے کی سازش کے تحت مبینہ امریکی خط کی تحقیقات، سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان پر سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کرنے کی اپیل پر سماعت کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ اپیل ایک شہری مولوی اقبال حیدر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

ٹیگس