Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اکیس اپریل کو ملک کی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹوں کے مطابق اجلاس میں سماجی میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں اکیس اپریل کو مینار پاکستان پر مجوزہ پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں کے بارے میں عمران خان کو بریفنک دی گئی۔ عمران خان نے مینار پاکستان پر مجوزہ جلسے سے متعلق پارٹی کے اراکین اور کارکنوں کو ضروری ہدایات بھی دی ہیں۔

عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ وہ اکیس اپریل کو مینار پاکستان سے ملک کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی موجودہ تبدیلی کو قبول کرلیا گیا تو کوئی سربراہ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا صرف ایک راستہ ہے کہ شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔

ٹیگس