پاکستان کے صوبہ پنجاب میں، حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں، حمزہ شہباز نے بحثیت وزیراعلی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بالآخر وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔
گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز کو حلف دلایا۔ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے لئے گورنر ہاؤس کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری عدالت کے حکم پرعمل میں آئی ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلی کے عہدے کے لئے حمزہ شہباز کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایسی حالت میں منعقد ہوئی ہے کہ اس سے پہلے گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی کے وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفی مسترد کردیا تھا جس کے بعد عثمان بزدار نے اپنی کابینہ کا اجلاس بلانے کا بھی اعلان کردیا تھا۔