May ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کی حکومت کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکا دعوی

پاکستان میں حکومتی ذرائع نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں ملک کے پا ور ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں بجلی کی طلب بیس ہزار میگاواٹ ہے اور رسد بھی اتنی ہی یعنی بیس میگا واٹ ہے۔

پاکستان کے پاور ڈویژن کے مطابق ان اوقات میں ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ پاکستان پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث ملک میں بجلی کی طلب میں پانچ ہزار میگاواٹ کمی آئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق یکم مئی سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صبح پانچ بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں حکومت نے عید الفطر کے تین دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسی کے ساتھ کوشش کی جارہی ہے کہ مستقبل میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے۔

ٹیگس