پاکستان کا تجارتی خسارہ چالیس ارب ڈالر کے قریب
پاکستان کا تجارتی خسارہ چالیس ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ انتالیس ارب ، چھبس کروڑ، چالیس لاکھ ڈالر کے برابر رہا ہے ۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی درآمدات میں چھیالیس فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کی مالیت ساڑھے پینسٹھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات میں بھی ساڑھے پچیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی مالیت چھبیس ارب بیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہی ہے ۔ تاہم درآمدات اور برآمدات کے درمیا ن عدم توازن کے باعث پاکستان کو ریکارڈ تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
درآمدات میں اضافے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں میں کمی اور جیوپولیٹکل خطرات کے باعث ، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو دوگنا دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔