May ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کا دورہ لندن، نواز شریف سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شہباز شریف کے ساتھ لندن جانے والے وفد کے ارکان اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت لندن میں مقیم نون لیگ کے بعض لیڈران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں خاص طور پر پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر بدھ کو اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بدھ کو انٹر بینک ایکسچینج میں ایک ڈالر کی قیمت ایک سو نوے روپے تک پہنچ گئی جبکہ آزاد مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت ایک سو اکیانوے روپے پچاس پیسے ریکارڈ کی گئی جو پاکستان میں ڈالر کی اب تک کی سب اونچی شرح ہے۔

ٹیگس