May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • کشمیر کے تعلق سے عمران خان کا دعوی

پاکستان کے اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر کشمیر کا سودا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چار سدہ میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ہندوستان سے سمجھوتہ کرکے کشمیریوں کو بیچنا چاہتی ہے۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تصویرآئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرئیل گیا ہے، جس میں ایک پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار ملازم بھی شامل ہے۔


واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے صدر نے بھی ڈیووس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

 صیہونی حکومت کے صدر نے کہا تھا کہ پاکستانی وفد نے اپنی ملاقات کو انتہائی خوش آیند قرار دیا تھا۔

ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلی صدر سے ملاقات نہیں کی۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے۔

 احسن اقبال کے مطابق، حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

 

 

ٹیگس