Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ‎ساجد میر کی گرفتاری

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مبینہ ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ایک مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کر لیا۔

پاکستانی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ساجد میر دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد مفرور تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ساجد میر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اور اس کے سر پر پانچ ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
ایک عرصے تک ساجد میر کی موت کی افواہ بھی پھیلائی گئی تھی ۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں دو ہزار آٹھ کے دہشت گردانہ حملوں میں تقریبا دو سو افراد مارے گئے تھے۔
ہندوستان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ملوث افراد، پاکستان سےممبئی پہنچے تھے۔

ٹیگس