Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مہنگائی قابو میں نہیں آرہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی اکیس اعشاریہ تین دو فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ تیرہ برس کی بلند ترین سطح ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان میں دو ہزار اکیس بائیس کے مالی سال میں مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ماہ مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح میں چھے اعشاریہ تین چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
البتہ بعض چیزوں کی قیمتیں مئی کے مقابلے میں جون میں کم ہوئی ہیں لیکن اکثر ضروری اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ جن چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ان میں  مرغ کی قیمت، سات اعشاریہ آٹھ تین فیصد، گندم کے آٹے کی قیمت تین اعشاریہ سات چھے فیصد اور سبزیوں کی قیمت تین اعشاریہ پانچ فیصد کم ہوئی ہے لیکن آلو چونتیس اعشاریہ چھے چار فیصد انڈے انیس اعشاریہ نو آٹھ فیصد، مسور کی دال ، سترہ اعشاریہ چھے دو فیصد، سرسوں کا تیل سترہ اعشاریہ تین نو فیصد، گھی بارہ اعشاریہ آٹھ چھے فیصد، چاول گیارہ اعشاریہ چھے فیصد مہنگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ  روزہ مرہ کے استعمال کی بعض دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئی ہیں ۔

 

ٹیگس