پاکستانی فوج کے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا قتل کر دیئے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i408379-پاکستانی_فوج_کے_مغوی_لیفٹیننٹ_کرنل_لئیق_بیگ_مرزا_قتل_کر_دیئے_گئے
دہشتگردوں نے پاکستان کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کر لینے کے بعد قتل کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا قتل کر دیئے گئے

دہشتگردوں نے پاکستان کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کر لینے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبۂ تعلقات عامہ آپی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشتگردوں نے 12 اور 13 جولائی کی درمیانی رات زیارت کے قریب اغوا کیا تھا۔ مسلح دہشتگردوں نے کرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا جنہیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔