حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب
پاکستان میں وزارت اعلیٰ کی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اورانہوں نے سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے۔
دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا موصول ہونے والا خط صوبائی اسمبلی میں پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی کے 10 اراکین کے ووٹ مسترد کردیے جائیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے لیکن پولیس کا ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ زین قریشی نے کاسٹ کیا جبکہ ملک اسد کھوکھر نے حمزہ شہباز کو پہلا ووٹ دیا۔