Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • محرم الحرام میں اتحاد و وحدت کی برقراری پر پاکستانی علماء کی تاکید

اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کے اجلاس میں محرم الحرام کے لیے منظور کردہ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں شریک علمائے کرام نے نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر نہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تمام شہری سیاسی حقوق، اظہار خیال، عقیدہ، عبادت اور اجتماع کی آزادی کو یقینی بنائیں۔

علماء کا کہنا تھا کہ اسلام کے نفاذ کے نام پر جبر کا استعمال اور ریاست کے خلاف مسلح کارروائی بغاوت سمجھی جائے گی۔ کسی شخص، ادارے یا فرقے کے خلاف نفرت انگیز الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہے اور سب کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے بھی محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام ہجری قمری سال کا پہلا مہینہ ہے جس کا آغاز ساری دنیا کو نواسۂ رسول، مظلوم کربلا، مجدد شریعت دین مصطفیٰ (ص)، امام حسین علیہ السلام کی یاد دلاتا ہے اور ہجری سال شروع ہوتے ہی پورا عالم اسلام سوگوار و عزادار ہوجاتا ہے۔

ٹیگس