پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ
Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ تقریبا یقینی ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے معاہدے پر آمادگی کا خط موصول ہوگیا ہے۔
حکومت پاکستان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا خط حکومت کو مل گیا ہے جس کو دستخط کر کے واپس بھیجا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان مین آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری ملنا رہ گئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک معاملات میں ایک امریکی ڈالر تین روپے ترسٹھ پیسے سستا ہوکر، دو سو پندرہ روپے پچیس پیسے میں ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت تین روپے کم ہوکر دو سو تیرہ روپے تک پہنچ گئی ہے۔