Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، سیلاب کے بعد اب ڈینگی کا قہر

پاکستان کے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج 7 مریض ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم آئیڈیس (Aedes) کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متاثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس منتقل کردیتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ ایک وبا کی شکل اختیار کرتا ہوا ڈینگی بخار ملک کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی بخار کے 113 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع جنوبی، سینٹرل اور کورنگی میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاؤ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں روزانہ 40 سے 50 مریض داخل ہو رہے ہیں۔

ٹیگس