عمران خان آڈیو لیکس معاملہ، انکوائری ٹیم تشکیل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412228-عمران_خان_آڈیو_لیکس_معاملہ_انکوائری_ٹیم_تشکیل
سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے میں تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  •   عمران خان آڈیو لیکس معاملہ، انکوائری ٹیم تشکیل

سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے میں تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیکس کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ رکنی ٹیم میں آئی ایس آئی ، آئی ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی ۔ آڈیو لیکس سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی .