پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کے غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوگئے ہیں ۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے غیر ضمانتی وارنٹ پنجاب حکومت کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے ہیں ۔
پنجاب حکومت کے محکمہ انسداد بدعنوانی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے غیر ضمانتی وارنٹ اس محکمے نے جاری کروائے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ محکمے نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تفتیش کے لئے طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ آخری اطلاع ملنے تک وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔