تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412592-تین_ملکی_ٹی_ٹوئنٹی_سیریز_پاکستان_نے_بنگلادیش_کو_ہرا_دیا
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  •  تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا دیا

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور  مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو  تہتر رن بنائے۔ پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں ایک سو چوہتر رن کا ہدف حاصل کرکے سات وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ انہتر رن محمد رضوان نے بنائے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکا فائنل میچ جمعے کو پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔