Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  •  پاکستان میں ضمنی انتخابات

پاکستان کے سندھ، پنجاب اور خیبر پختوانخوا قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے ۔

سحر نیوز/ پاکستان:رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔اس رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، پشاور، مردان اور چار سدہ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے ۔اس کے ساتھ ہی صوبہ پنجاب کے علاقوں، شیخوپورہ، خانیوال اوربہاول نگر میں صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پر امن پولنگ کے لئے ، پولیس اور رینجرز کے علاوہ پاکستانی فوج کے جوانوں کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ۔

پولنگ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئر میں عمران خان نے عوام سے پولنگ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی تھی ۔

کراچی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی بھی خبر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں، ملتان کے این اے ایک سو ستاون سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی، مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امید وار ہیں اور بقیہ سات نشستوں سے عمران خان بذات خود اپنی پارٹی کے امیدوار ہیں ۔

ٹیگس