Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • عمران خان کی سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ
    عمران خان کی سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشیل کمیشن بنایا جائے۔

عمران خان نے عدالت عظمی سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم سیکریٹریٹ کے ڈیٹا کی ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ اپیل کی ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کراکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور حکومت نیز متعلقہ اداروں کو مزید آڈیو لیک سے روکا جائے۔

عمران خان کی اپیل میں ملک کی داخلہ، دفاع، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے ساتھ ہی آئی بی ، ایف آئی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔