Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امدادی رقم مل گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امدادی رقم مل گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کے حوالے سے پاکستانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امدادی رقم ، پاکستان منتقل ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امدادی رقم منتقل ہونے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر نوارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا امدادی قرض دینے کا معاہدہ پیر کو ایک تقریب میں ہوا تھا جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوجین زوخوف شریک تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا یہ قرضہ معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لئے دیا ہے۔

 

ٹیگس