Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • لاہور میں مشکوک ڈرون طیارہ اورنج لائن ٹرین سے ٹکرا گیا

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے ایک اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈرون طیارہ اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ٹکرایا ہے ۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس سمت سے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے سے کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیارے کی لمبائی چھے فٹ چار انچ اور اس کے پروں کی لمبائی تیرہ فٹ ہے ۔
متعلقہ ادارے اس حادثے کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

 

ٹیگس