Dec ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • سینیٹر اعظم سواتی تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی ایک مقامی عدالت نے حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور منتخب سینیٹر، اعظم خان سواتی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 
اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ ستائیس نومبر کو اعلیٰ فوجی حکام کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے میں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لے گئی تھی جہاں بلوچستان ہائی کورٹ نے ان کے خلاف قائم تمام مقدمات خارج کردیئے تھے۔ مگر چند گھنٹے بعد ہی انہیں بلوچستان سے پولیس سے سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ صوبہ سندھ میں بھی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جن کی پیروی کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس