Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  •   انگلینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ بھی پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی ٹیم دوسو سولہ رن بناکر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لئے ایک سو سڑسٹھ رن کا ہدف دیا۔انگلینڈ نے پیر کو ایک سو سڑسٹھ کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ بلے بازی کا آغاز کیا تھا اور دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو بارہ رن بنالئے تھے اور منگل کو چوتھے دن ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دے دی ۔

یاد رہے کہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ سے پاکستان کی یہ پہلی کلین سوئپ ہے ۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم برصغیر میں صرف سری لنکا کوکلین سوئپ کرسکی تھی ، اس نے دو ہزار اٹھارہ میں تین زیرو سے اس کو شکست دی تھی ۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو چوہتررن سے اور دوسرے میچ میں چھبیس رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پہلے ہی جیت لی تھی اور تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ہوم سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کیا۔

 

ٹیگس