پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ق کے درمیان امیدواروں پر اتفاق رائے
پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ق نے اتوار کے دن باہمی مشاورت سے پنچاب کے نگران چیف منسٹر کےانتخاب کےلئے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق نے اتوار کے دن باہمی مشاورت اور اتفاق سے پنجاب کے نگران چیف منسٹر کے انتخاب کےلئے اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیبنٹ سیکرٹری احمد نواز سکھیرا، سابق وزیرصحت نصیر خان اور سابقہ چیف سیکرٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
پنجاب کے چیف منسٹر پرویزالہی نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد ان ناموں کا علان کیا۔پاکستان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے اس حوالے سے چیف منسٹر پرویزالہٰی اور اپوزیشن رہنما شہبازشریف کو خطوط لکھ کر انہیں تین دن کے اندر باہمی صلاح مشورے سے پنجاب کے نگران چیف منسٹر کے انتخاب کا کہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کسی غیرمتنازعہ امیدوار کا اتنخاب کرے تاکہ چیف منسٹر پرویزالہٰی آسانی کے ساتھ نگران چیف منسٹر کا آرٹیکل 224 کے تحت انتخاب کرسکیں۔