Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • پشاور میں سینیئر وکیل عبداللطیف آفریدی حملے میں ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں سینیئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبداللطیف آفریدی کو ہلاک کردیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبداللطیف آفریدی کو ایک شخص نے پشاور ہائی کورٹ بار میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
انہیں پشاور کے لیڈری ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔
اسی سالہ آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر اور سینیئر وکیل تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمانڈ پر دو دن کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا نام عدنان سمیع اللہ ہے اور اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا ہے اور قتل کی وجہ خاندانی اختلاف بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کیپٹل پولیس نے سٹی پولیس آفیسر محمد اعجازخان کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کو حقائق معلوم کرنے پر مامور کردیا ہے جو اس بات کی تحقیق کرے گی کہ مجرم کس طرح اسلحہ کے ہمراہ عدالت کے احاطہ میں داخل ہوا ۔

مرحوم وکیل کی نماز جنازہ حیات آباد باغِ ناران میں ادا کی گئی جس میں سیاستدان، وکلاء اور دوسری اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ٹیگس