Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • اعظم خان خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر حاجی غلام علی نے ہفتے کے دن سابق بیوروکریٹ اعظم خان کو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر متعین کردیا ۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کے پی گورنر حاجی غلام علی نے ریٹائر ہونے والے چیف منسٹر محمود خان اور اپوزیشن رہنما اکرم خان کے ساتھ مشورے کے بعد اعظم خان کو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر معین کر دیا ہے۔

اعظم خان پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں جنہوں نے لندن کے لنک ان سے قانون کی ڈگری لی ہے اور اس سے پہلے وہ کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں صوبائی فنانس منسٹر، پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ وزیر اور چیف سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان تمباکو بورڈ کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد کے پی کی صوبائی اسمبلی بھی بدھ کے دن تحلیل کر دی گئی تھی جب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دو صوبوں میں اپنی حکومت کے باوجود مرکز میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو موجودہ کرپٹ سیاسی نظام سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اور کے پی اپنی حکمران جماعت کو اسمبلیاں چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

ٹیگس