Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سیاسی نظام کی ناکامی پر زور

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملک کے موجودہ سیاسی نظام کو ناکام قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں مختلف رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ "تصور نو پاکستان " کے زیر عنوان قومی مذاکرے میں ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کےسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اس قومی مذاکرے میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی نظام میں ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پاکستان میں سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام بن چکا ہے بنابریں ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی غیر جماعتی فورم ہو جہاں پاکستان کے مسائل کے حل کی بات کی جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کسی مسئلے کا معجزاتی حل نہیں ہے اور اس کے لئے ہمیں ہر معاملے میں محنت کرنی اور مشکل فیصلے کرکے ملک کو استحکام دینا ہوگا ۔ پریس کانفرنس کے دوران لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس وقت ہمیں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

ٹیگس