Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب سچ ہوگیا: صاحبہ بلوچ

پاکستان کی قومی فٹبالر صاحبہ بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب سچ ہوگیا، سعودی عرب میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کھیل کر بہت مزہ آیا۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی کے ساحل پر مچھیروں کی بستی میں رہنے والی پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبالر صاحبہ بلوچ نے پاکستان کےایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگلا مشن پاکستان کےلئے انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔
صاحبہ بلوچ نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرکے بے حد خوشی ہوئی، پاکستان کی خواتین فٹبالر کسی انٹرنیشنل کھلاڑی سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچپن سے فٹبال کھیلنے کی شوقین ہوں، ابتدا میں خاندان والوں اور محلے کے لڑکوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔
صاحبہ بلوچ نے کہا کہ ماڑی پور میں کھیلوں کی بہتر سہولیات نہیں، کھیلنے کےلئے کافی دور جانا پڑتا ہے، کافی دشواری اٹھانی پڑی لیکن والد کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔

ٹیگس