Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • پولیس فواد چودھری کو اسلام آباد سے لاھور لے گئی

پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چودھری کو لاھور منتقل کیے جانے اور ان کے گھر کی تلاشی لیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیسپاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو پہلے لاہور میں واقع فارنزک سائنس لیبارٹری لے گئی اور بعد ازاں انہیں ان کے گھر لے جایا گیا جس کا مقصد ان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لینا تھا۔
پولیس حزب اختلاف کے رہنما فواد چوہدری کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد سے لاہور لائی ہے۔
پاکستان کی ایک عدالت نے فواد چوہدری کو گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
فواد چودھری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کو پچیس جنوری کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما اپنے رہنماؤں کی گرفتار کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی اس کی تردید کرتی ہے۔

ٹیگس