Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کچلاک میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق

پاکستان کے ضلع کچلاک کے علاقے کلی سپین میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے دو پولیس کے اہلکار جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایگل اسکواڈ کے پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکلوں پر معمول کے گشت پر تھے جب نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائر کھول دیا جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام عبدالجبار اور جلات خان بتائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ڈی آئی جی پولیس اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہکاروں نے مناسب جوابی کاروایی کی جس سے ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں روپوش دہشت گردوں کا پتہ چلانے کےلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس