Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، پیٹرول پھر مہنگا ہوا

پاکستان میں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحر نیوز پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دس روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد نئی قیمت دوسو بہتر سے بڑھ کر دوسو بیاسی روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اٹھہتر پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک سو چھیاسی روپے سات پیسے فی لیٹر معین ہوئی ہے۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سولہ مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیا تھا۔ یکم فروری کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پینتیس پینتیس روپے فی لیٹر کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس