May ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • دولت مند ملکوں پر پاکستانی وزیر خارجہ کی سخت تنقید

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد ایک بار پھر دنیا کے امیر اور صنعتی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ، غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔
انھوں نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پاکستان کو مانسون بارشوں اور نتیجہ میں تباہ کن سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
یہ ایسی حالت میں جب پاکستان میں گزشتہ سال ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں کے نتیجے میں ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوب گیا تھا اور متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کا کام،ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کا شمار، ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں گرین ہاؤس گیس کی پیداوار کی شرح تو، ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے بدترین ممالک رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ دنیا میں گرین ہاوس گیسز پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں۔

ٹیگس