May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کی عدالت میں پیشی

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، نو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت میں حاضری دینے کے لئے اسلام آباد پہنچے۔

سحر نیوز/ ہندوستان:عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے قافلے کی صورت میں زمان پارک لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وہ حاضر نہ ہوئے تو ان کی ضمانت مسترد کردی جائے گی۔ 
اسلام آباد میں عمران خان کی موجودگی کے دوران شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی تھی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کے پیش نظر کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہے۔ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوتے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے باہر نکلنے کی درخواست کی۔ 
انہوں نے کہا کہ سبھی پاکستانی شہری ہفتے کے روز چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک گھنٹے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں، قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ 

ٹیگس