عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہا کیا جائے: سپریم کورٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i421503-عمران_خان_کی_گرفتاری_غیر_قانونی_قرار_فوری_رہا_کیا_جائے_سپریم_کورٹ
سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہا کیا جائے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ  پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کے ہاتھوں القادر ٹرسٹ میں گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں موجود وکلاء نے عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔