May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں غیر یقینی سیاسی حالات اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے نئے بجٹ کا شیڈول  متاثر

پاکستان میں غیر یقینی سیاسی حالات اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نئے بجٹ کے شیڈول کو متاثر کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ نو  جون کو پیش کرنے کا پروگرام ہے۔
بجٹ میں اس تاخیر کی وجہ ملک میں حاکم غیریقینی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر بتائی جارہی ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں، دوسری بار تبدیلی کرکے اسے بائیس مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں اسی کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے مالی سال کے لئےاہداف کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس دو جون تک ملتوی کردیا گیا ہے اورقومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس تین جون کو نہ ہوسکا تو بجٹ کی تاریخ بھی تبدیل کرنا پڑے گی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر، سولہ اپریل تک کابینہ سے منظور ہوجانا چاہئے تھا۔

ٹیگس