پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ ہونے کی توقع ؟
Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ میں اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔ پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی صورتحال کے باعث پاکستان کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔