Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں نا اہلی کی سزا پانچ سال تک محدود کرنے کا بل

پاکستان قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پاس کرکے قانون ساز اداروں کے اراکین کی نا اہلی کی سزا پانچ سال تک محدود کردی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پاکستان کو سینیٹ پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی نے بھی یہ بل اتفاق رائے سے  پاس کردیا ہے اور صدر پاکستان کے دستخط کے بعد یہ بل قانون میں تبدیل ہوجائے گا۔

 بل کو سابقہ اثر کے ساتھ پاس کیا گیا ہے یعنی ماضی میں دی جانے والی نا اہلی کی سزاؤں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

صدر پاکستان کے دستخط کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے بانی سربراہ جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہوجائے گی ۔

یہ بل پاکستان قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا جس کو اراکین نے اتقاق رائے سے منظوری دے دی ۔

بل میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں  کے اراکین کی نا اہلی کی سزا زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہوگی اور سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد متعلقہ فرد ایوان کا رکن بننےکا اہل ہوجائے گا۔اس بل کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول کے اعلان اور اس میں تبدیلی کا اختیار ہوگا۔

 

ٹیگس