Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں واٹس ایپ کی بجائے ملکی ساختہ ایپ بیپ لانچ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام سید امین الحق نے پاکستان کی پہلی کمیونیکشن ایپ بیپ پاکستان کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ ایک سال کے بعد عوام کی پہنچ میں ہوگی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام سید امین الحق نے وٹس ایپ کی بجائے مقامی ایپ بیپ پاکستان کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیپ پاکستان واٹس ایپ کا مقامی ورژن ہے جسے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورد نے تیار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بیپ پاکستان میں ڈاکومنٹ شئیرنگ، میسجنگ، آڈیو ، وڈیو اور کانفرنس کال جیسی سہولیات ہوں گی اور اس کا ڈیٹا پاکستان میں نیشنل ٹیلی کمیونیکشن سروس کے ذریعے پوسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایپ ایک سال تک صرف حکومتی افسران اور اہلکاروں کے زیر استعمال ہوگی اور ان کے ذفیڈبیک کی بنیاد پر اس ایپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، حکومتی سطح پر اس کے کامیاب تجربے کے بعد ایک سال بعد عام عوام کے حوالے کیا جائے گا۔

ٹیگس